Aug ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کو ایران کا انتباہ، دھمکی آمیز لہجے کا کوئی نتیجہ بر آمد نہیں ہو گا

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات کے ایرانی عوام کیلئے ٹھوس اور واضح نتائج سامنے آنے چاہئیں اور وقت کے ضیاع کو کوئی بھی قبول نہیں کرتا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایران کے ٹیلی ویژن چینل 2 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی پارلیمنٹ اور نئی حکومت مذاکرات میں ایرانی حقوق کے تحفظ کے درپے ہے اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ ویانا مذاکرات کے فریق مقابل عقل و منطق کو پیش نظر رکھتے ہوئے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے۔

حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ تقریب حلف برداری کے موقع پر یورپی یونین کے اعلی مذاکرات کار اریکه مورا سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ امریکی حکام  کو ایرانی قوم کے خلاف دھمکی آمیز لہجے میں بات کرنے کے بجائے مودبانہ انداز میں بات کرنی چاہئیے۔

ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے یورپی یونین کے اعلی مذاکرات کار پر واضح کیا کہ ایران کے خلاف دھمکی آمیز لہجے میں بات کرنے کا کوئی نتیجہ بر آمد نہیں ہو گا اور ہماری حکومت میں اس کی کوئی جگہ نہیں تاہم ایران منطقی مذاکرات کا خیر مقدم کرے گا۔

ٹیگس