Sep ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیوں کو ناکام بنانے کیلئے باہمی تعاون ضروری ہے: ایران

ایران کے صدر نے اپنے نکاراگوا کے ہم منصب سے ٹیلی فونی گفتگو کی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے منگل کی رات اپنے نکاراگوا کے ہم منصب دانیل اورتگا سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ پابندیوں کو ہٹانے اور امریکی حکومت کے اقدامات کو بے اثر  بنانے کیلئے بین الاقوامی فورمز میں تعاون کی ضرورت ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران میں اسلامی انقلاب اور نکاراگوا میں انقلاب کا بیک وقت ہونا، دونوں قوموں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا پیش خیمہ ہے کہا کہ ایران کی حکومت کی خارجہ پالیسی ، لاطینی امریکہ کے ممالک اور کیریبین  من جملہ نکاراگوا کیساتھ تعلقات کی سطح کو بہتر بنانے پر استوار ہے۔

ایران کے صدر نے امریکی تسلط پسندانہ رویے کے سامنے ایران اور نکاراگوا کے قوموں کے مشترکہ نقطہ نظر کو آزاد ممالک اور اقوام کی قومی خودمختاری کے دفاع کیلئے بین الاقوامی میدان میں باہمی تعامل اور ہم آہنگی کیلئے ایک قیمتی سرمایہ قرار دیا۔

در این اثنا نکاراگوا کے صدر نے اس عزم کا اعاد ہ کیا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اسے فروغ  دینےکا سلسلہ جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج امریکہ نے اپنے مختلف حملوں میں لاطینی امریکہ کے ممالک کو کھلے عام نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اس اتحاد کو نشانہ بنایا ہے جو ہمیں اسلامی جمہوریہ ایران سے جوڑتا ہے لہذا اس تناظر میں دونوں قوموں کے اتحاد اور یکجہتی کو مضبوط بنانے کی بہت ضرورت ہے۔

ٹیگس