ایران فصائیہ جدید ترین ہیلی کاپٹر بیڑے کی مالک
Sep ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
ایرانی فضائیہ دفاعی سائنس اور طاقت پر بھروسہ کرتے ہوئے مغربی ایشیا کے سب سے طاقتور ہیلی بیڑے کی مالک ہے۔ یہ بات ایرانی فضائیہ کے کمانڈر ایئر مارشل یوسف قربانی نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ایرانی فضائیہ کے کمانڈر ایئر مارشل یوسف قربانی کا کہنا تھا کہ ایرانی ہیلی کاپٹر اسمارٹ اور گائیڈڈ ہتھیاروں اور نائٹ ویژن سسٹم سے لیس ہیں۔
ایرانی فضائیہ کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ یہ توانائی دنیا کے محض چند ملکوں کے پاس ہے اور آج ایران اپنے ماہرین کی کاوشوں کے نتیجے میں اس ٹیکنالوجی کو حاصل کرچکا ہے۔
ایئرمارشل قربانی کا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کی اہم بات یہ ہے کہ ایران نے کم ترین وسائل کے ذریعے دنیا کی دفاعی صنعت کے ماڈرن ترین آلات تیار کر لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کے دور مار میزائیل اور دیگر ہتھیار جدید ترین عالمی معیاروں کے عین مطابق ہیں۔