Sep ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • اضافی معائنہ کاری بند کردی ہے

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو اضافی معائنہ کاری سے روک دیا گیا ہے۔

بہروزکمالوندی نے یوتھ جرنلسٹ کلب کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے کے معائنہ کار صرف سیف گارڈ معاہدے کے مطابق ایران کی ایٹمی تنصیبات کی معائنہ کاری کا عمل جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے کے اسٹریٹیجک قانون کے تحت اضافی معائنہ کاری کے خاتمے کے لیے دوماہ کی مہلت دی گئی تھی ۔ اس قانون میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ دوماہ کے اندر اگر پابندیاں ختم نہ ہوئیں تو آئی اے ای اے کو اضافی معائنہ کاری سے روک دیا جائےگا۔  

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے ترجمان نے کہا کہ آئی اے ای اے کے معائنہ کار سیف گارڈ معاہدے کے تحت ایران کی ایٹمی تنصیبات کی معائنہ کاری کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ٹیگس