Sep ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۱:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا سخت انتباہ

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے شمالی عراق میں انقلاب مخالف دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل محمد باقری نے شمالی عراق اور عراقی کردستان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عراق اور کردستان ریجن کے حکام کو ایران مخالف دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرنا چاہیے۔جنرل باقری نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے میں اپنے فوجی اڈے ختم کردے کیونکہ ان اڈوں کو ایران مخالف سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے واضح کیا کہ انقلاب مخالف مسلح عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سرحدوں پر کسی بھی قسم کی شرپسندی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔جنرل محمد باقری نے ایم کے او جیسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی ہمارا حق ہے اور اقوام متحدہ کے منشور کے تحت ہمیں یہ حق دیا گیا ہے۔

ٹیگس