Sep ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • عراق میں سپاہ پاسداران کی پھر کارراوئی، دہشتگردوں کے 4 ٹھکانے تباہ

شمالی عراق میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں انقلاب اسلامی کے دشمن عناصر کے 4 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں دہشتگردوں کے کمانڈ روم اور انکے اسلحوں کے گودام بھی تباہ ہوگئے-

سپاہ پاسداران انقلاب فورس کی سید الشہداء چھاؤنی کے نائب کمانڈر جنرل مجید ارجمند فر نے بتایا کہ ایران کی شمالی عراق سے ملنے والی سرحد میں مذکورہ گروہوں کی دہشتگردانہ سرگرمیوں کے جواب میں انکے چار ٹھکانوں پر اسمارٹ گائڈڈ راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شمالی عراق میں انقلاب مخالف گروہ، دشمن اور عرب ملکوں کی انٹیلیجنس کی مدد سے سرگرم عمل ہیں۔

جنرل مجید ارجمند فر کا کہنا تھا کہ ان ملکوں کی مدد سے شمال مغربی عراق میں دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے سکیورٹی مسائل پیدا کرنا ہے اور نتیجتاً وہ  ایران کو اسکے اعلیٰ مقاصد کی جانب بڑھنے سے روکنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انقلاب مخالف گروہ ایران کی سرحدی دیوار سے تھوڑے فاصلہ پر ٹھکانہ بنائے ہوئے تھے جسکے بارے میں ہم نے پہلے ہی انتباہ دیا تھا۔

حمزہ سید الشہداء ہیڈکواٹر کے ڈپٹی کمانڈر جنرل مجید ارجمندفر نے سپاہ پاسدار کی طرف سے عراقی حکومت اور شمالی عراق کے عہدیداروں کو دئے گئے انتباہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خبردار کیا تھا کہ اگر ان گروہوں نے ذرا بھی غلطی کی تو انہیں سخت جواب ملے گا، اسی وجہہ سے ان گروہوں کے چار ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

ابھی تک آپریشن کے کم و کیف اور دہشتگردوںکے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ٹیگس