ایران میں فاتحان خیبر نامی فوجی مشقیں شروع
Oct ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
ایران کے شمال مغرب میں ایرانی فوج کی فاتحان خیبر نامی مشقیں آج صبح شروع ہوئیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کی فوجی مشقیں آج صبح شروع ہوئیں ۔ ان فوجی مشقوں میں بری فوج کی 216 ویں آرمرڈ بریگیڈ ، 316 ویں آرمرڈ بریگیڈ ، 25 ویں بریگیڈ ، 11 ویں آرٹلری گروپ ، یو اے وی ، انجینئرنگ گروپ ، اور ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔
ایران کی بری فوج کے سربراہ کیومرث حیدری نے فوجی مشقوں کے آغاز سے قبل کہا کہ ایران کی مسلح افواج کی مختلف یونٹیں فاتحان خیبر مشقوں میں حصہ لیں گی اور ان مشقوں کے دوران جدید ترین ہتھیاروں کے تجربات کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ فاتحان خیبر مشق میں ایرانی فوج کی ملکی اور قومی دفاع کے سلسلے میں آمادگی کا جائزہ لیا جائےگا۔