Oct ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • ایرانی پارلیمنٹ نے فاتحان خیبر فوجی مشقوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا

ایران کے ارکان پارلیمنٹ نے ایک بیان جاری کرکے، ملک کے شمال مغربی علاقوں میں جاری فاتحان خیبر فوجی مشقوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ، سرحدی علاقوں میں جاری فاتحان خیبر فوجی مشقیں خطے کے ملکوں کے لیے امن و دوستی کا پیغام اور غاصب صیہونی حکومت کے لیے ایک انتباہ ہیں۔
ارکان پارلیمنٹ کے بیان میں آیا ہے کہ علاقے کے ملکوں کے عوام کے ساتھ ہمارے دیرینہ اور پائیدار رشتے قائم ہیں اور دشمنوں اور خاص طور سے جعلی صیہونی حکومت کی تقرقہ انگیزی ، ہمارے درمیان پائی جانے والی یکجہتی کو نقصان نہیں پہنچا سکے گی۔
 
 ایران کے پارلمانی اراکین کے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران کے عوام علاقائی سلامتی اور ملکی مفادات پر ذرہ برابر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ بیان میں آیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جمہوریہ آذربائیجان سمیت تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ، اسلامی بھائی چارے اور اچھی ہمسائگی کو ثابت کر دکھایا ہے۔
ارکان پارلیمنٹ کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ بعض افراد کی جانب سے تفرقہ اور فتنہ پھیلانے والے بیانات، اچھی ہمسائگی کے اصولوں کے منافی ہیں اور توقع ہے کہ آذربایجان کی حکومت اغیار کی فتنہ انگیزیوں کا مقابلہ کرے گی اور انہیں اختلاف پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

ٹیگس