Oct ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • کشتی کے میدان میں ایرانی پہلوانوں کی دھوم، امریکہ کو بھی شکست ہوئی

نامور ایرانی پہلوانوں نے عالمی فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں اپنے امریکی اور جارجیا کے حریفوں کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

نامور ایرانی پہلوان حسن یزدانی نے عالمی فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں 86 کلوگرام کے زمرے میں اپنے امریکی حریف کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

ایرانی کھلاڑی حسن یزدانی جو ٹوکیو اولمپک کے کشتی مقابلوں کے فائنل مرحلے میں اپنے امریکی حریف کے سامنے میچ میں کامیابی سے ہمکنار نہ سکے اور دوسری پوزیشن حاصل کی تھی اب انہوں نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہونے والے عالمی فری اسٹائل مقابلوں میں مقتدرانہ انداز میں اپنے حریف '"ڈیوید تیلور" کو بری طروح شکست دے کر ایک طلائی تمغے کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔

حسن یزدانی نے ان مقابلوں کے فائنل مرحلے میں امریکی کھلاڑی کے ساتھ مقابلہ کیا اور 2 کے مقابلے میں 6 پوائنٹ  سےاپنے حریف کو شکست دی۔

اس اہم فتح کے بعد ایرانی پہلوان امیر حسین زارع نے ناروے میں منعقدہ عالمی فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں جارجیا کے حریف کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

امیر حسین زارع نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہونے والے عالمی فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں کے فائنل مرحلے میں 125 کلوگرام کے زمرے میں جارجیا کے حریف کو 2 کے مقابلے میں 9 پوائنٹ سے ہرا کر ایک طلائی تمغے کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔

امیر حسین زارع کا طلائی تمغہ عالمی مقابلوں میں ایران کی قومی ٹیم کا دوسرا طلائی میڈل تھا اور وہ 32 سال کے بعدعالمی مقابلوں میں قومی ٹیم کو طلائی تمغے تک پہنچانے میں کامیاب رہا۔

2021 ورلڈ فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ 2 سے 10 اکتوبر تک ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہوگی۔

ٹیگس