ایرانی پہلوانوں کی شاندار کارکردگی، سونے کے تمغوں کی تعداد 3 ہو گئی
ایرانی پہلوانوں کی جانب سے شاندار پر فارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔
نامور ایرانی پہلوان کامران قاسم پور نے کل رات عالمی فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں 92 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنے روسی حریف ماگومد کوربانوف کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ انہوں نے اپنے حریف کو 4 کے مقابلے میں 8 پوائنٹ سے شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ اس طرح ایران کے پہلوانوں نے سونے کے 3 تمغے حاصل کئے۔
اس سے قبل اتوار کو نامور ایرانی پہلوان حسن یزدانی نے عالمی فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں 86 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنے امریکی حریف کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
ایرانی کھلاڑی حسن یزدانی جو ٹوکیو اولمپک کے کشتی مقابلوں کے فائنل مرحلے میں اپنے امریکی حریف کے سامنے میچ میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکے اور دوسری پوزیشن حاصل کی تھی اب انہوں نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہونے والے عالمی فری اسٹائل مقابلوں میں مقتدرانہ انداز میں اپنے حریف '"ڈیوید تیلور" کو بری طروح شکست دے کر ایک طلائی تمغے کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔
حسن یزدانی نے ان مقابلوں کے فائنل مرحلے میں امریکی کھلاڑی کے ساتھ مقابلہ کیا اور 2 کے مقابلے میں 6 پوائنٹ سےاپنے حریف کو شکست دی۔
اس اہم فتح کے بعد ایرانی پہلوان امیر حسین زارع نے ناروے میں منعقدہ عالمی فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں جارجیا کے حریف کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
امیر حسین زارع نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہونے والے عالمی فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں کے فائنل مرحلے میں 125 کلوگرام کی کیٹیگری میں جارجیا کے حریف کو 2 کے مقابلے میں 9 پوائنٹ سے ہرا کر ایک طلائی تمغے کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔
امیر حسین زارع کا طلائی تمغہ عالمی مقابلوں میں ایران کی قومی ٹیم کا دوسرا طلائی میڈل تھا اور وہ 32 سال کے بعدعالمی مقابلوں میں قومی ٹیم کو طلائی تمغے تک پہنچانے میں کامیاب رہا۔
2021ورلڈ فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہورہی ہے۔