Oct ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں یوتھ ویٹ لفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں ایران کو پہلا طلائی تمغہ

سعودی عرب میں جاری یوتھ ویٹ لفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں ایران نے پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔

ایران کے علی رضا  عباسپور نے 81 کیلو وزن کے مقابلوں میں تمام حریفوں کو شکست دی اور طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔

علی رضا عباس پور نے پہلے مرحلے میں 140 کیلو ، دوسرے مرحلے  میں 143 کیلو اور تیسرے مرحلے میں 147 کیلو وزن اٹھانے کا ریکارڈ قائم کیا۔

روس کے دی متری شمارین 142کیلو وزن کے ساتھ دوسرے جبکہ روس ہی کے محمد رومانوف 141 کیلو وزن اٹھا کر تیسرے نمبر پر رہے۔

 ویٹ لفٹنگ کے یوتھ مقابلے 5 اکتوبر سے سعودی عرب کے شہر جدہ میں شروع ہوئے ہیں اور 12 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

 

ٹیگس