ویٹ لفٹنگ میں ایرانی کھلاڑیوں نے لہرایا پرچم
May ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
ایران نے ورلڈ یوتھ اینڈ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیپئن شپ جیت لیورلڈ یوتھ اینڈ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے مقابلے تیس اپریل کو پیرو کے دارالحکومت لیما میں شروع ہوئے اور پیر کی رات اپنے اختتام کو پہنچے۔
سحرنیوز/ایران:اسلامی جمہوریہ ایران کے نوجوان ویٹ لفٹروں کی دس رکنی ٹیم نے ان مقابلوں ميں سات سو پچیس پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیش حاصل کی اور چیپمئن شپ اپنے نام کرلی۔

ویٹ لفٹنگ کے ان عالمی مقابلوں ميں ایران کے نوجوان ویٹ لفٹروں نے مجموعی طور پر سونے کے آٹھ، چاندی کے آٹھ اور کانسی کے تین تمغے جیتے۔