ایران کے شریفی نے ایشیا کے طاقتور ترین مرد کا ٹائٹل جیتا
-
ایرانی ویٹ لفٹر آیت شریفی
اسلامی جمہوریہ ایران کے ویٹ لفٹرآیت شریفی نے ایشین چیپمئن شپ کے ہیوی ویٹ مقابلوں ميں دو سونے اور ایک چاندی کے تمغے کے ساتھ ایشیا کے طاقتور ترین مرد کا ٹائٹل جیت لیا۔
ارنا کے مطابق 2025 کے ایشین ویٹ لفٹنگ چیپمئن شپ میں، ہیوی ویٹ مقابلے چین کے شہر جیانگ میں ختم ہوئے۔ ان مقابلوں میں ایرانی ویٹ لفٹر آیت شریفی نے اسنیچ، یعنی ایک ہی جھٹکے میں وزن سر کے اوپر لیجانے کے مقبلے میں چاندی اور کلین اینڈ جرک یعنی دو جھٹکے میں، پہلے جھٹکے میں وزن زمین سے اٹھاکر سینے پر لیجانے اور دوسرے جھٹکے ميں سینے سے سر کے اوپر لیجانے کے مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

اس سے پہلے چھیانوے کلو وزن کی کٹیگری میں ایران کے علی پور نے ایک چاندی اور دو سونے کے تمغے حاصل کئے اور علی رضا معینی نے اسنیچ میں سونے کا تمغہ اور مجموعی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ ایشین چیمئن شپ میں مجموعی طور پر چین پہلے نمبر پر رہا لیکن ہیوی ویٹ مقبلوں میں ایرانی ویٹ لفٹر آیت شریفی نے مجموعی طور پر 422 کلووزن اٹھاکر ایشیا کے طاقتور ترین مرد کا ٹائٹل جیت لیا۔