Oct ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران ٹریڈیشنل میڈیسن میں چوتھے نمبر پر

ایران ٹریڈیشنل میڈیسن ریسرچ کے میدان میں دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔

یہ بات محکمۂ صحت کے شعبۂ طب ایرانی کی سربراہ نفیسہ حسینی یکتا نے کورونا کی چار ہربل دواؤں کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

یہ دوائیں، ایران کی نالج بیس اور اسٹارٹ اپ کمپنیوں نے تیار کی ہیں۔   

انہوں نے کہا کہ ہندوستان، چین اور امریکہ کے بعد ٹریڈیشنل میڈیسن ریسرچ کے میدان میں ایران دنیا میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

 محکمہ صحت کے شعبہ طب ایرانی کی سربراہ نے کہا کہ یہ پیشرفت ایران نے پچھلے دس برس کے دوان حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحیح تحقیقاتی اور سائنسی کوششوں کے نتیجے میں طب ایرانی میں مؤثر دواؤں کی تیاری کا حصول ممکن ہے۔ 

ٹیگس