Oct ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
  • اسٹیل کی برآمدات میں ایران کے تیزی سے بڑھتے قدم، 48 فیصد کا اضافہ

ایران کی بیرونی تجارت کے اعداد و شمار کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ اسٹیل کی برآمدات میں 48 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

 رواں ایرانی سال کی پہلے 6 ماہ میں اسٹیل کے ایرانی کارخانوں سے 38 لاکھ ، 11 ہزار، 617  ٹن اسٹیل برآمد کیا گیا ہے جس  سے  گذشتہ سال کے مقابلے میں 48 فیصد کا اضافہ ہونے کا پتہ چلتا ہے۔

اسٹیل کے مختلف ایرانی کارخانوں کی برآمداتی کارکردگی کا جائزہ لئے جانے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ  اسٹیل کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گذشتہ 6 ماہ کے دوران برآمدات میں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں، 48 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ایران نے رواں ایرانی سال کے گذشتہ پانچ ماہ کے دوران 5 ارب، 8 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالیت کے معدنیات اور اسٹیل  کی مصنوعات برآمد کی ہیں۔ ایران میں معدنیات کے ذخائر کا اندازہ تقریبا 60 ارب ٹن لگایا گیا ہے جبکہ مزید کھوج لگانے کا عمل مسلسل جاری ہے۔

ٹیگس