Oct ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • ایڈمیرل شھرام ایرانی/ کمانڈر بحریہ (فائل فوٹو)
    ایڈمیرل شھرام ایرانی/ کمانڈر بحریہ (فائل فوٹو)

ایران کے دفاعی ماہرین تباہ کن بحری جہازوں اور جدید ترین آبدوزوں کی تیاری میں مصروف ہیں۔

یہ بات ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

انہوں نے جدید ترین انڈر واٹر سرفیس اور سب میرینوں کی تیاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب بھاری تباہ کن بحری جہاز کی تیاری کا کام بھی شروع کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے ماہرین جماران اور سہند کلاس کے تباہ کن بحری جہازوں کی تیاری میں مصروف ہیں۔

 ایڈمرل شہرام ایرانی نے تجارتی جہازوں کو بحری قزاقوں سے بچانے کی کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جہازرانی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ، ملک کے تجارتی بحری جہازوں کو بھرپور سیکورٹی فراہم کر رہی ہے۔

ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ ایرانی بحریہ، اندرونی صلاحتیوں اور توانائی کے بل بوتے پر آج قابل فخر پوزیشن کی حامل ہے۔

ٹیگس