صیہونی حکوت ایران کے جوابی حملے سے ہونے والے نقصانات کا صحیح سے جائزہ لے: شمخانی
ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکوت کو ایران کے دنداں شکن جواب کے نتیجے میں پہنچنے والے بھاری نقصانات کی تلافی کے لئے بجٹ کی فراہمی کے بارے میں سوچنا چاہئے۔
ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نےغاصب صیہونی کی ہرزہ سرائی اور ایران کے خلاف مخاصمانہ اقدامات کے لئے بجٹ کی منظوری کے دعوے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو ایران کے خلاف شرارت و فتنہ انگیزی کے لئے اپنے ڈیڑھ ارب ڈالر کا بجٹ مخصوص کرنے کے بجائے ایران کے دنداں شکن جواب کے نتیجے میں پہنچنے والے بھاری نقصانات کی تلافی اور تعمیرنو کے لئے کھربوں ڈالر کے بجٹ کی فراہمی کی فکر کرنا چاہئے۔
انھوں نے کہا کہ ایران، غاصب صیہونی حکومت کی کسی بھی قسم کی حماقت کا سخت جواب دینے میں کوئی دیر نہیں کرے گا اور اگر اس نے کسی بھی طرح کی کوئی بھولے سے بھی غلطی کر دی تو پھر اسے ایران کے سخت اور دندان شکن جواب کا انتظار کرنا ہوگا۔