علی باقری اور آنریکہ مورے کے درمیان پابندیوں کی منسوخی کے سلسلے میں گفتگو
یورپی یونین میں ایران کے نمائندہ دفتر نے اعلان کیا ہے کہ بریسلز میں ایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ کمیشن کے کوارڈی نیٹر اور ایران کے نائب وزیرخارجہ کے درمیان مذکرات کا محور ایران کے خلاف تمام غیرقانونی پابندیوں کی منسوخی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین میں ایران کے نمائندہ دفتر نے ایک ٹوئٹ میں اسلامی جموریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اورایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ کمیشن کے کوارڈی نیٹر آنریکا مورے کے درمیان بدھ کو ہونے والی نشست کی جانب اشارہ کیا ہے ۔
یورپی یونین میں ایران کے نمائندہ دفتر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایران اور یورپی یونین کے درمیان آج صبح بریسلز میں ایران کے خلاف تمام غیرقانونی پابندیاں اٹھانے اور تمام اراکین کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے پر عملی طور پر مکمل عمل درآمد کے بارے میں مذاکرات کا آغاز ہوا۔
یورپی یونین میں ایران کے نمائندہ دفتر نے مذاکرات کے ذریعے ایک راہ حل پیدا کرنے کی غرض سے تمام قابل اعتماد فریقوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادگی پرتاکید کی ہے۔
بریسلز سے ملنے آنے والی خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ باقری نے بدھ کو یورپی یونین کے ہیڈ کواٹر میں بند دروازے کے پیچھے مورے سے ملاقات کی جس کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔