Nov ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • تہران میں بین الاقوامی زرعی نمائنش کا آغاز

کھیتی باڑی، گرین ہاوس فارمنگ اور زرعی مشینوں اور آلات سے متعلق چوتھی بین الاقوامی نمائش آج سے تہران میں شروع ہوگئی ہے۔

یہ نمائش تہران کے نواحی علاقے میں حال ہی میں قائم کیے گئے بین الاقوامی نمائشی مقام، آفتاب شہر میں پہلی بار منعقد کی گئی ہے جو آئندہ چار روز تک جاری رہے گی۔

اس نمائش میں زرعی شعبے میں کام کرنے والی ایک سو بیس کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ نمائش میں زراعت کے میدان میں استعمال میں ہونے والی جدید ترین ٹکنالوجیوں سے متعلقہ لوگوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے جن میں گرین ہاؤس فارمنگ کے فوائد نیز ڈرون ایگری کلچر سسٹم وغیرہ شامل ہیں۔

ٹیگس