عراق اور شام کے وزراء خارجہ کی ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونی گفتگو
ایران، عراق اور شام کے وزراء خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور علاقے کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین اور شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے ٹیلیفون پرعلیحدہ علیحدہ گفتگومیں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے دو طرفہ تعلقات اور علاقے کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
عراق کے وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کے بارے میں جبکہ شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے دو طرفہ تعلقات اور شام کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
عراق اور شام کے وزراء خارجہ کے علاوہ چین، کویت اور اردن کے وزراء خارجہ نے بھی ایران کے وزیر خارجہ سے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں ان کی خیریت دریافت کی اور دو طرفہ تعلقات کے بارے میں گفتگو کی۔
واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان چند روز قبل کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے۔