شوٹنگ کے عالمی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑی سیمی فائنل میں
Nov ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
پولینڈ میں جاری شوٹنگ کے عالمی مقابلوں میں ایرانی شوٹر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
پولینڈ میں عالمی فیڈریشن کے ان مقابلوں میں جو جمعرات کے روز شروع ہوئے، ایرانی شوٹر جواد فروغی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔۔
جواد فروغی کا مقابلوں کے آغاز میں ہندوستان کے شوٹر سے ہوا اور یہ مقابلہ برابری پر ختم ہوا تاہم ابتدائی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر وہ سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
فائنل مقابلہ جمعے کو منعقد ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ جواد فروغی نے اولمپک ۲۰۲۰ میں شوٹنگ کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔