شوٹنگ کے عالمی مقابلوں میں ایران کو سونے کا تمغہ
Nov ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
ایران کے معروف شوٹر اور اولمپک چیمیئن جواد فروغی نے پولینڈ میں جاری شوٹنگ کے عالمی مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔
انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن پریزیڈنٹ کپ کے دوران ایران کے جواد فروغی نے ائیر پسٹل مکس ٹیم میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور انہیں سونے کا تمغہ دیا گیا۔
ایئرپسٹل مکس ٹیم کے مقابلوں میں جواد فروغی ایران کے واحد نمائندہ کھلاڑی تھے اور انہوں نے ہندوستان کی کھلاڑی منو بھاکر کے ساتھ ٹیم کی صورت میں فرانس اور روس کی ٹیم کا مقابلہ کیا۔
ان مقابلوں میں ایران ہندوستان کی ٹیم پہلے نمبر پر رہی جبکہ جرمنی فرانس کی ٹیم دوسرے اور صربیا یونان کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔