Nov ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • ایرانی ٹیچر گلوبل ٹیچر پرائز کی ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل

پسماندہ علاقوں میں تعلیمی خدمات انجام دینے والی ایرانی ٹیچر ثریا مطہر نیا گلوبل ٹیچر پرائس کمپیٹشن میں ٹاپ ٹین میں آگئی ہیں۔

ورکی فاؤنڈیشن کی جانب سے دنیا کے ایک سو اکیس ملکوں کے آٹھ ہزار اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد جاری کی جانے والی ٹاپ ٹین لسٹ میں ثریا مطہر نیا کا نام بھی شامل ہے۔

میڈیا رپوٹوں میں کہا جا رہا ہے کہ ایران کی ثریا مطہرنیا گلوبل ٹیچر پرائز کے لیے فیورٹ ہیں۔ ورکی فاؤنڈیشن اس سال گلوبل ٹیچر پرائز کے علاوہ گلوبل اسٹوڈینٹس ایوارڈ دینے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

گلوبل اسٹوڈینٹس پرائس کے لیے دنیا کے چورانوے ملکوں کے ساڑھے تین ہزار طلبہ نے نامزدگی داخل کی ہے۔ گلوبل ٹیچر پرائز دوہزار اکیس کا اعلان آئندہ چند روز کے دوران کیا جائے گا۔ ایران کو توقع ہے کہ ثریا مطہر نیا بے لوث خدمات کے سبب یہ پرائز حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گی۔

ٹیگس