باڈی بلڈنگ عالمی مقابلے، گولڈن سیشن میں ایران کا پہلا نمبر
ایران کی باڈی بلڈنگ ٹیم نے اسپین ہونے والے عالمی مقابلوں کی گولڈن سیشن میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق اسپین کے شہر سانتاسوسانائے میں جاری باڈی بلڈنگ کے عالمی مقابلوں کے دوسرے روز ایران کی ٹیم نے چھے رکنی مقابلوں کے گولڈن سیشن میں حصہ لیا۔
ایران کے حسن رحیمی، امیر غلام زادگان، وحید وحدت، سعید نائینی ، احمد رضا عبدالہی اور رضا سلطانی نژاد گولڈن سیشن میں اپنے اپنے حریفوں کے خلاف میدان میں اترے۔
آخر کار ایران کی قومی باڈی بلڈنگ ٹیم اپنے حریفوں کے مقابلے میں ہائی ریکارڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی اور اسے چمپیئن شپ عطا کی گئی۔
فٹنس چیلنج کے نام سے باڈی بلڈنگ چیمپین شپ پہلی بار سلور اور گولڈن سیشن کے ساتھ منعقد کی جارہی ہے۔ ایرانی باڈی بلڈنگ ٹیم کے کھلاڑی آنے والے ایام میں، انفرادی اور دو دو رکنی ٹیم کی صورت میں اپنے اپنے حریفوں کے خلاف میدان میں اتریں گے۔