Nov ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۲:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران اچھے سمجھوتے کا خواہاں ہے، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ تہران پابندیوں کے موثر خاتمے کی صورت میں ایک اچھے سمجھوتے کا خواہاں ہے۔

اپنے فرانسیسی ہم منصب جان ایوے لودریان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا تھا کہ ایران ایک اچھے سمجھوتے کا خواہاں ہے لیکن اس کے لیے کچھ معاملات اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک اچھے سمجھوتے کے جملہ لوازمات میں معاہدے کے دیگر فریقوں کا دوبارہ سے اپنے عہد پر واپس آنا اور پابندیوں کا موثر خاتمہ بھی شامل ہے۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران کا دفاعی پروگرام ہر ملک کے حق حکمرانی کے زمرے میں آتا ہے اور ہم امریکہ کے غیر تعمیری رویے اور پابندیوں کو خاطر میں لائے بغیر اپنی دفاعی توانائیوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

فرانس کے وزیر خارجہ نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ ان کا ملک تمام فریقوں کی ایٹمی معاہدے میں واپسی کی حمایت کرتا ہے اور اس مقصد کے لیے جو بھی اس کے بس میں ہوا انجام دے گا۔جان ایوے لودریان نے مجوزہ ویانا مذاکرات میں تیز رفتار پیشرفت کی توقع بھی ظاہر کی۔

ٹیگس