Nov ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے تمام رکن ملکوں کے مفاد میں کام کرے: ایران

ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن نے تاکید کی ہے کہ آئی اے ای اے کو صرف استکباری طاقتوں کے مفادات کے لئے ہی نہیں بلکہ تمام رکن ملکوں کے مفاد میں کام کرنا چاہئے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن حسین نوش آبادی نے، خانہ ملت نیوز ایجنسی سے گفتکو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی اے ای اے ایک عالمی ادارہ ہے جسے چاہئے کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق تمام رکن ملکوں کے مفاد میں کام کرے۔

انھوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کی رپورٹیں دوسروں کے دباؤ کے زیر اثر ہوتی ہیں۔  حسین نوش آبادی نے کہا کہ ایران، آئی اے ای اے کا رکن ملک ہے اور وہ این پی ٹی کے دائرے میں آگے بڑھتا رہے گا اور ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ اس کا تعاون بھی اسی اصول کے مطابق ہے۔

انھوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کو غلط رپورٹیں جاری کرنے کا حق نہیں ہے۔

ٹیگس