غیرقانونی شکار میں مصروف دو غیر ملکی لانچیں ضبط
Nov ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
ایران کی سمندری حدود میں ماہیگیری کرنے والی دو غیر ملکی لانچوں کو مقامی سیکورٹی حکام نے ضبط کرلیا ہے۔
ایران کے صوبہ ہرمزگان کے ایک سیکورٹی افسر نے بتایا ہے کہ مذکورہ دونوں لانچوں کو جاسک شہر کی سمندری حدود میں ماہیگیری کرتے ہوئے ضبط کیا گیا ہے۔ لانچوں کا تعلق سلطنت عمان سے بتایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر ایرانی علاقے میں ماہیگیری کرنے والی عمانی لانچوں کو ان کے عملے کے تمام افراد کے ساتھ، شرعی اور قانونی اصول کا لحاظ رکھتے ہوئے، شہر جاسک کے بونجی نامی جیٹی پر پہنچا دیا گیا ہے۔