Nov ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۲ Asia/Tehran
  • صدر ایران، ترکمنستان پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی ترکمنستان کے دار الحکومت عشق آباد پہنچ گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی ایک اعلی وفد کے ساتھ تھوڑی دیر پہلے اقتصادی تعاون تنظیم ایکو کے پندرہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکمنستان کے دار الحکومت عشق آباد پہنچے جہاں اس ملک کے صدر نے ان کا پر جوش استقبال کیا۔

صدر مملکت کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر سید ابراہیم رئیسی شنبے کی شام ایک اعلی وفد کے ساتھ دار الحکومت عشق آباد کے ایئرپورٹ پہنچے جہاں اس ملک کے صدر قربان قلی بردی محمد اف نے ان کا باضابطہ استقبال کیا۔

صدر مملکت کے پرجوش استقبال کے بعد دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے اور دونوں ملک کے سربراہوں نے اپنے اپنے وفد کا تعرف کرایا۔

اقتصادی تعاون تنظیم ایکوکا پندرہواں سربراہی اجلاس اتوار کو ترکمنستان کی میزبانی میں منعقد ہوگا جس کے دوران یہ ملک ایکو تنظیم کا سربراہ بنایا جائے گا۔

صدر سید ابراہیم رئیسی اتوار کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں تقریر کریں گے اور اقتصادی تعاون تنظیم ایکو میں تعاون اور اقتصادی لین دین کی سطح بڑھانے نیز علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کی مضبوطی کے بارے میں تہران کے موقف اور تجاویز کو پیش کریں گے۔

 

ٹیگس