Nov ۳۰, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران اور متحدہ عرب امارات نے کی تعلقات کے فروغ پر تاکید

ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزراء یر خارجہ نے دوطرفہ سیاسی اور قونصلر مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کے ساتھ  ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو کے دوران مختلف موضوعات من جملہ دوطرفہ سیاسی اور قونصلر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

امیر عبداللہیان نے متحدہ عرب امارات سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ مختلف امور پر تعلقات کے فروغ کے بارے میں ایران کے صدر کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔

امیر عبداللہیان نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی نئی حکومت، اپنے دوستوں اور پڑوسیوں کے ساتھ موثر مشاورت اور تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے نائب وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات اور دونوں ممالک کے درمیان مثبت مذاکرات کا حوالہ دیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے کی دعوت بھی دی۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ قریبی اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے پر امیر عبداللہیان کا شکریہ ادا کرتے ہو‏ئے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اسے دونوں ممالک کی کوششوں کا مظہر قرار دیا۔

دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ نے قونصلر امور کے ساتھ ساتھ ایرانی شہریوں کے مسائل سے متعلق کچھ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جسے حل کرنے کیلئے متحدہ عرب امارت  نے یقین دہانی کرائی۔

ٹیگس