فن لینڈ کے ٹیبل ٹینس مقابلوں میں ایران کا طلائی تمغہ
Dec ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
فنلینڈ میں منعقدہ ٹیبل ٹینس کے عالمی مقابلوں میں ایران کے کھلاڑی نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے امین احمدیان نے اپنے پہلے مقابلے میں ڈنمارک کے کھلاڑی پیٹرک کو شکست دی جبکہ دوسرے مقابلے میں وہ سوئیزرلینڈ کے کھلاڑی ہارڈ مائر کو ہرانے میں کامیاب رہے۔
دوسرے دور میں ایران کے کھلاڑی نے یوکرین کے کھلاڑی کو شکست دی اور سیمی فائنل میں بیلا روس کے کھلاڑی کو تین زیرو سے ہرا دیا۔ فائنل میں ایرانی کھلاڑی احمدیان کا مقابلہ میزبان ملک فنلینڈ کے کھلاڑی الیکس سے ہوا جسے ایرانی کھلاڑی نے تین صفر سے ہرایا اور ٹیبل ٹینس کے ان بین الاقوامی مقابلوں میں پہلا مقام حاصل کیا۔
قابل ذکر ہے کہ ہلسنکی میں ٹیبل ٹینس کے ان بین الاقوامی مقابلوں میں دنیا کے بیس ملکوں کے ساٹھ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔