ایرانی پہلوانوں نے دو اور تمغے اپنے نام کئے
Dec ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
ایران نے پیراویٹ لفٹنگ ورلڈ چیمپیئن شپ میں دو اور تمغے اپنے نام کر لئے ہیں۔
ایران پریس کے مطابق ایران کے پیرا ویٹ لفٹر احمد امین زادہ اور مہدی صیادی نے اتوار کو پیرا ویٹ لفٹنگ کے آخری دن پَلس وَن سیونٹی کی کیٹیگری میں زور آزمائی کی اور اس طرح احمد امین زادہ نے دوسو پچپن کلو گرام وزن اٹھا کر سونے کا جبکہ مہدی صیادی نے دوسو سینتالیس کلوگرام وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا۔
اس طرح جارجیا میں ہوئے پیرا ویٹ لفٹنگ کے عالمی مقابلوں ایران نے مجموعی طور پر تین سونے اور دو چاندی کے تمغے حاصل کئے۔
احمد امین زادہ، علی اکبر غریب شاہی اور حامد صلحی سونے کے تمغے جبکہ مہدی صیادی اور روح اللہ رستمی چاندی کے تمغے حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔