Dec ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران کے مطالبات ایٹمی معاہدے کے دائرے سے باہر نہیں ہیں: وزیر خارجہ ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے شام کے اپنے منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں تاکید کی ہے کہ ایران کے مطالبات ایٹمی معاہدے کے دائرے سے باہر نہیں ہیں۔

حسین امیر عبداللہیان نے تہران میں شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایرانی مذاکراتکار وفد نے ویانا میں جو کچھ بھی مکتوب شکل میں مقابل فریق ملکوں کو تجاویز پیش کیا ہے وہ ایٹمی معاہدے سے باہر نہیں ہے اور طے شدہ ایٹمی سمجھوتے کے دائرے میں ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے ایران اور شام کے تعلقات کو اسٹریجیک و خوشگوار قرار دیا اور شہدائے مدافعین حرم اور ان کی فداکاریوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی شہدا کہ جنھوں نے دہشت گردی کے خلاف مہم اور علاقے کی سلامتی کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا اور خاص طور سے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کو جنھوں نے علاقے میں غیر معمولی، بنیادی اور اہم ترین کردار ادا کیا خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انھوں نے بعض مغربی اور عرب ملکوں کی جانب سے شام کے سلسلے میں پالیسیوں پر نظرثانی اور شام میں ان ممالک کی جانب سے سفارت خانے کھولے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

حسین امیر عبداللہیان نے شام پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کے بارے میں بھی کہا کہ ہم غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ امن و صلح کو علاقے میں امن و استحکام کے مفاد میں نہیں سمجھتے۔

ٹیگس