ہندوستان میں ایرانی کمپنیوں کے لئے تجارت کے بہترین مواقع موجود
ایران و ہند مشترکہ ایوان تجارت کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی کمپنیوں کے لئے ہندوستان میں اپنی تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کے بہترین مواقع موجود ہیں۔
ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ایران و ہند مشترکہ ایوان تجارت کے سربراہ ابراہیم جمیلی نے صوبہ زنجان کے ایوان تجارت کے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی آبادی ایک ارب چار سو ملین سے زیادہ ہے اور اس کے پیش نظر تاجروں کے لئے اپنی سرگرمیوں کے لئے بہترین مواقع موجود ہیں۔
ایران و ہند مشترکہ ایوان تجارت کے سربراہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ ایوان تجارت جلد ہی اپنا کام شروع کردے گا کہا کہ تجارتی مشیروں سے استفادہ ایران کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ ابراہیم جمیلی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ کمپنیاں اپنی پروڈکٹ برآمد کرنے کے لئے ہندوستانی منڈی کا جائزہ لیں کہا کہ ایران و ہند مشترکہ ایوان تجارت اس سلسلے میں مصنوعات برآمد کرنے والی کمپنیوں کی رہنمائی کرسکتا ہے۔
ایران و ہند مشترکہ ایوان تجارت اور زنجان ایوان تجارت کے مشترکہ ویبینار کا مقصد ہندوستان کے ساتھ تجارت اور اقتصادی تعاون کا جائزہ لینا تھا۔ یہ ویبینار زنجان کےایوان تجارت کے شہید شہریاری ہال میں منعقد ہوا۔