Dec ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • نینو ٹیکنالوجی ایجادات میں ایران سرفہرست

ایران کی پیٹرولیم انڈسٹری، نینو ٹیکنالوجی کی ایجادات کے میدان میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

ایران کی پیٹرولیم انڈسٹری کے تحقیقاتی شعبے کی رپورٹ کے مطابق ایران پیٹرولیم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، نینو ٹیکنالوجی سے متعلق دنیا میں تیل گیس کی پچیس برتر کمپنیوں میں سرفہرست ہے اور دنیا میں درج ہونے والی تمام ایجادات میں بھی سرفہرست ہے۔ اسٹٹ نینو کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں درج ہونے والی تمام نینو ایجادات میں ایران پیٹرولیم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا حصہ اکتالیس اعشاریہ نو چار ہے۔ 

اسٹٹ نینو نے دنیا میں تیل اور گیس کے میدان میں کام کرنے والی چند بڑی کمپنیوں کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا ہے ایران پیٹرولیم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے امریکہ ، یورپ اور دیگر ملکوں کے اداروں میں بھی گرانقدر ایجادات درج کی ہیں۔ اسٹٹ نینو کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایران پیٹرولیم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے بعد انڈین آئل کا نمبر آتا ہے جس نے تیرہ فیصد ایجادات درج کرائی ہیں جبکہ جنوبی کوریا کی ایس کے اینوویشن کا حصہ گیارہ اعشاریہ چار فیصد ہے۔   

 

ٹیگس