پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے ایران و چین کے مذاکرات
ایران کے مذاکرات کار نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ویانا میں پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے ہونے والے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی نے بدھ کے روز اپنے چینی ہم منصب ما ژائوسو کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں بہت سے بین الاقوامی مسائل من جملہ تہران اور بیجنگ کے درمیان وسیع تر دوطرفہ تعاون اور ویانا مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی چیف مذاکرات کار نے امریکہ کے غیر قانونی پابندیوں کو ہٹانے اور اس سلسلے میں ایران کو ضمانتیں فراہم کرنے سمیت اہم مسائل پر اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے چین کے حمایتی موقف کو سراہا۔
انہوں نے دیگر فریقوں کو پیش کیے گئے مسودے کے فریم ورک کے اندر ایرانی وفد کی کچھ تجاویز پر بھی روشنی ڈالی۔
چینی نائب وزیر خارجہ نے مذاکرات میں فریقین کے درمیان مشاورت اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر فریقین بھی ان مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک تعمیری موقف اختیار کریں گے۔