Dec ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • خلیج فارس میں ایران  پاکستان مشترکہ مشقیں

ایران اور پاکستان نے خلیج فارس میں مشترکہ بحری مشقیں انجام دی ہیں۔

ایرانی بحریہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ایران پاکستان مشترکہ بحری مشقوں کے دوران الیکٹرانک اور نان الیکٹرانک رابطوں کی ریہرسل کی گئی اور بحری پریڈ کا بھی انعقاد کیا گیا۔

مشقوں کے بعد پاکستانی بحریہ کا اسکواڈرن وطن واپس روانہ ہوگیا جسے ایرانی بحریہ کے جہازوں نے بحیرہ عمان میں اپنی سمندری حدود تک پہنچایا اور اسے الوداع کہا۔

واضح رہے کہ تین جہازوں پر مشتمل پاکستانی بحریہ کا ایک اسکواڈرن خیر سگالی کا پیغام لے کر، باہمی عسکری اور سفارتی تعلقات کے فروغ کی غرض سے اتوار کے روز جنوبی ایران کی بندرگاہ بندر عباس پہنچا تھا۔    

ٹیگس