Dec ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
  • پاکستان کی انسداد منشیات فورس کے کمانڈر کا دورۂ ایران

پاکستان کے انسداد منشیات فورس کے کمانڈر جنرل شبیر احمد نوریجو اپنے ایرانی ہم منصب بریگیڈیئر جنرل مجید کریمی کی دعوت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں۔

جنرل شبیر احمد نوریجو اتوار کی صبح اسلام آباد کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے تہران کے لئے روانہ ہوئے۔

وہ اپنے ایران دورہ پر اپنے ایرانی ہم منصب سمیت دوسرے اعلی عہدیداروں سے ملاقات میں منشیات کی اسمگلنگ پر روک لگانے بالخصوص دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحد سے متعلقہ معاملوں میں دوطرفہ تعاون میں فروغ کی راہوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو منشیات کے خلاف جدوجہد کی راہ کا علمبردار قرار دیا ہے جو اب تک منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کی خاطر اپنے سیکڑوں جوانوں کے خون کا نذرانہ پیش کر چکا ہے۔

 

ٹیگس