خفیہ اطلاعات فراہم کرنے والا پہلا بحری جہاز، ایرانی ماہرین کی ایک اور کاوش
Dec ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
خفیہ اطلاعات فراہم کرنے والا ایرانی ماہرین کا تیار کردہ پہلا بحری جہاز عنقریب بحریہ کے حوالے کردیا جائے گا۔
ہمارے نمائندے کے مطابق بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ حفیہ اطلاعات فراہم کرنے والا یہ بحری جہاز مکمل طور پر ایرانی ماہرین نے ڈیزائن کیا ہے اور اپنی تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بحری جہاز ملکی دفاع کے لیے معلومات جمع کرنے کی غرض سے جاسوسی مشن انجام دے گا۔ ایڈمرل شہرام ایرانی نے بتایا کہ یہ بحری جہاز جاسوسی کے تمامتر جدید آلات کے علاوہ دفاعی سازوسامان سے بھی لیس ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بحری جہاز میں نصب جاسوسی کے تمام آلات بھی مکمل طور پر ایرانی ماہرین نے ڈیزائن اور تیار کیے ہیں۔