Dec ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب نے ویانا مذاکرات کے کامیاب ہونے کی امید ظاہر کی

سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے پابندیوں کے خاتمے کے لئے ہونے والے ویانا اجلاس کے بارے میں کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں گے ۔

سعودی عرب کے العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل بن فرحان نے یہ بات خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہ نایف الحجرف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ویانا میں فریقین کے درمیان ایک جامع اور طویل ایٹمی سمجھوتہ طے پا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ فطری تعلقات کا خواہاں ہے۔ 

فیصل بن فرہان نے کسی طرح کی دستاویز پیش کئے بغیر دعوی کیا کہ اب تک بعض خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ مذاکرات میں کچھ لیت لعل موجود ہے۔ انھوں نے ایٹمی سمجھوتے سے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے یکطرفہ طور پر نکل جانے کی طرف کوئی اشارہ کئے بغیر دعوی کیا کہ ویانا مذاکرات میں سخت گیر موقف تشویشناک ہے۔

ٹیگس