Dec ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • ایرانی خاتون ایتھلیٹ کا قومی ریکارڈ

ایران کی ہیوی ویٹ خاتون ایتھلیٹ فاطمہ یوسفی نے عالمی مقابلوں میں دوسو چودہ کلو وزن اٹھا کر قومی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق فاطمہ یوسفی نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ کے دوران مجموعی طور پر دو سو بیس کلو وزن اٹھانے کاقومی ریکارڈ قائم کیا۔
انہوں نے سنگل اسٹریچ کے ذریعے بالترتیب، پچاسی کلو، نواسی کلو اور ترانوے کلو وزن اٹھایا۔
فاطمہ یوسفی نے ڈبل اسٹریچ میں بالترتیب ایک سو پندرہ، ایک سو اکیس اور ایک سو چھبیس کلو وزن اٹھانے میں کامیابی حاصل کی۔
ویٹ لفٹنگ کے عالمی مقابلے بارہ دسمبر سے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری ہیں جس میں دنیا کے پینسٹھ ملکوں کے چار سو بتیس مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے رہیں۔

ٹیگس