پڑوسی ملکوں کے ساتھ ایران کی تجارت میں اضافہ
ایران کے کسٹم ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ آٹھ مہینوں کے دوران پڑوسی ملکوں کے ساتھ ایران کی تینتیس ارب ڈالر مالیت کی تجارت ہوئی ہے۔
ایران کے کسٹم ڈپارٹمنٹ کے ترجمان سید روح اللہ لطیفی نے کہا ہے کہ رواں سال کے گذشتہ آٹھ مہینوں کے دوران پڑوسی ملکوں کے ساتھ ایران کی تجارت تریسٹھ ارب ایک سو تینتیس ملین ڈالر مالیت کے گیارہ کروڑ، دو لاکھ، چوراسی ہزار ٹن کی اشیا اور مصنوعات پر مشتمل رہی ہے اور اس شرح کا باون فیصد حصہ ایران سے متعلق رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پندرہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ ایران کی تجارت میں گذشتہ سال کے مقابلے میں اشیا و مصنوعات کے وزن میں انیس فیصد اور اس کی قدر میں پینتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایران کے کسٹم ڈپارٹمنٹ کے ترجمان سید روح اللہ لطیفی نے پڑوسی ملکوں کو ایران کی برآمدات کی فہرست کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عراق، ترکی، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے ساتھ تجارت میں قابل ذکر حد تک اضافہ ہوا ہے۔