Dec ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
  • نئے کورونا وائرس کی روک تھام

ایران کی انجمن ہلال احمر نے نئے کورونا وائرس اومیکرون کے مقابلے کی غرض سے ملک بھر کی سرحدی گزرگاہوں پر خصوصی انتظامات کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی جمعیت ہلال احمر کے سربراہ پیرحسین کولیوند نے کہا ہے کہ نئے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سرحدی گزرگاہوں کی کڑی نگرانی اور لازمی اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزارت صحت کے تعاون سے سرحدوں پر آمد و رفت کو پوری طرح کنٹرول کر رہے ہیں تاکہ نیا کورونا وائرس ملک میں داخل نہ ہونے پائے۔

پیرحسین کولیوند نے کہا کہ ایران کی انجمن ہلال احمر اومیکرون کے مقابلے کی غرض سے دیگر ملکوں کی صورتحال اور ان کے اقدامات کا بھی بغور جائزہ لے رہی ہے۔ایران کی انجمن ہلال احمر کے سربراہ نے ایک بار پھر کورونا پروٹوکول پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگس