سعودی عرب نے ایرانی سفارتکاروں کے لئے ویزا جاری کر دیا
میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے تین ایرانی سفارتکاروں کے لئے ویزا جاری کر دیا ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے ایک عہدیدار نے اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی میں تہران کے نمائندے کے لئے ایرانی سفارتکاروں کا ویزا جاری کر دیا۔ سعودی عرب کے عہدیدار نے اس کاروائی کو معمول کے مطابق کاروائی قرار دیا۔
امریکی چینل سی این این نے جمعے کی اپنی رپورٹ میں کہا کہ سعودی عرب نے تین ایرانی سفارتکاروں کو ویزا جاری کر دیا ہے۔
ایرانی سفارتکار، اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی میں ایران کے نمائندے کے طور پر جدہ میں سرگرم رہیں گے۔
سی این این نے سعودی عرب کے ایک عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایرانی سفارتکاروں کے لئے ویزا جاری کیا جانا، ایک معمول کے مطابق کاروائی ہے کیونکہ ایران اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کا رکن ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے جمعرات کو عراقی وزیر خارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ سعودی عرب نے اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی میں تہران کے نمائندے کے لئے ایرانی سفارتکاروں کا ویزا جاری کرنے پر موافقت کر دی ہے۔