پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کا فروغ، ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سر فہرست : وزیرخارجہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران علاقائی اور باہمی مسائل کے حل کے لئےگفتگو اور سیاسی راہ حل پر یقین رکھتا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے پرس دفتر کے مطابق وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سنیچر کو عمان کے نائب وزیرخارجہ شیخ خلیفہ الحارثی سے ملاقات میں کہا کہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات میں فروغ، حکومت ایران کی خارجہ تعلقات کی ترجیحات ہیں ۔
حسین امیرعبداللہیان نے ایران کے پڑوسی ممالک میں عمان کی خاص اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے دوطرفہ دوستانہ تعلقات کی سطح میں تجارتی روابط کا حجم بڑھانے کے لئے دونوں ملکوں کی کوششوں پر بھی زور دیا۔ ایران کے وزیرخارجہ نے امید ظاہر کی کہ علاقے کے تمام ممالک بالخصوص عمان و ایران کی کوششوں سے بحران یمن کے حل کے لئے ل حالات فراہم ہوں گے۔اس ملاقات میں عمان کے نائب وزیر خارجہ نے بھی بحران یمن کے جلد سے جلد خاتمے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عمان ، علاقائی مسائل کم کرنے کے لئے مذاکرات اور پرامن طریقوں کی حمایت کرتا ہے۔
عمان کے نائب وزیرخارجہ شیخ خلیفہ الحارثی مشترکہ مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے اس وقت تہران کے دورے پرہیں ۔