ادیان الہی کے پیروکاروں میں تعمیری مفاہمت پرتاکید
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے عیسائی ملکوں کے اسپیکروں کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہاہے کہ ایران کی پارلیمنٹ دو طرفہ تعلقات و تعاون کی توسیع اور باہمی دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال کے لئے آمادہ ہے۔
ایران کے پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کے تہنیتی پیغام میں آیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے امن و صلح اور دوستی کی تقویت میں انسانوں کی نیک بختی و بھلائی کی اس طرح سے بشارت دی کہ ادیان الہی کے پیروکاروں میں تعمیری مفاہمت انسانی برادری میں عدل و انصاف کے قیام اور ترقی و پیشرفت کا باعث بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ ادیان الہی کے پیروکاروں میں تعمیری مفاہمت انسانی برادری میں عدل و انصاف کے قیام اور ترقی و پیشرفت کا باعث بنے گی۔