Dec ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • ھمسایہ ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش

ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ھمسایہ ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات کو خراب کرنے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کابینہ کے اجلاس میں ملک میں نان آئل مصنوعات کی برامدات میں 40 فیصد اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت نے ھمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی روابط کو فروغ  دینے پر توجہ مرکوز کی اور وہ اس میں کامیاب بھی رہی تو یہ فطری بات ہے کہ بد نیت لوگ ھمسایہ ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات کو خراب کرنے پر اتر آئیں لہذا ہمیں محتاط رہنا ہوگا ۔

سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور مارکیٹ کی نگرانی کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں جس کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

ٹیگس