Dec ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • تیل کی فروخت اور زرمبادلہ کی منتقلی کی بحالی ہمارے لئے نہایت اہم ہے: وزیر خارجہ ایران

ایران کے وزیر خارجہ حسین نے ایٹمی معاہدے کے اقتصادی فوائد کے حصول پر زور دیتے ہوئل تیل کی فروخت اور زرمبادلہ کیا منتقلی کو انتہائی اہم اور ضروری قرار دیا ہے۔

ایران کے خارجہ تعلقات کی  سالانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ حسین امیر عبدللہیان کا کہنا تھا کہ ویانا میں پابندیوں کے خاتمے کی غرض سے جاری مذاکرات کے نئے مرحلے کے دوران ہمارے لیے اقتصادی فوائد کی ضمانتوں اور فیکٹ چیکنگ میکنیزم کا حصول انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات نئی مشترکہ دستاویز کی بنیاد پر ہو رہے ہیں اور ایران کی ساری توجہ ضمانتوں اور فیکٹ چیکنگ میکنیزم پر مرکوز ہے۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بڑے واضح اور واشگاف الفاظ میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران کا تیل آسانی کے ساتھ اور کسی رکاوٹ کے بغیر دنیا میں بکے اور اس سے حاصلہ آمدنی زرمبادلہ کی شکل میں ایران کے بینکوں میں منتقل ہو۔

قبل ازیں وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مغربی ملکوں سے کہا تھا کہ اگر وہ ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں اپنی تشویش دور کرنا چاہتے ہیں تو پھر انہیں تمام پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔ ایران کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ تہران مضبوط منطق کےساتھ، ایک اچھے سمجھوتے کے حصول تک مذاکرات جاری رکھے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران اور چار جمع ایک گروپ کے درمیان مذاکرات کا آٹھواں دورآج پیر سے ویانا میں ہو رہا ہے۔ ایران کے اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی ایک وفد کے ہمراہ مذاکرات میں حصہ لینے کے لیے آج ویانا پہنچ رہے ہیں۔ پروگرام کے مطابق مذاکرات کا آٹھواں دور رکن ملکوں کے نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر منعقد ہوگا۔

مذاکرات کا یہ دور ایسے وقت میں منقعد ہو رہا ہے جب توقع کی جارہی ہے کہ یورپی ٹرائیکا کے رکن ممالک زیادہ ٹھوس ارادے کے ساتھ ویانا آئیں گے اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے من پسند ماحول بنانے کی کوششوں اور پروپیگنڈے سے دور رہتے ہوئے اپنے وعدوں پر عملدرآمد کے لیے عملی اقدامات انجام دیں گے۔

ٹیگس