May ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • رواں سال کی ابتدا میں ایران کا تجارتی حجم 6 اعشاریہ 7 بلین ڈالر سے بڑھ گیا

نئے شمسی سال کے پہلے ماہ میں ایران کا درآمدات و برآمدات کا حجم 6 بلین اور 732 ملین ڈالر رہا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق رواں برس کے پہلے ماہ میں 10 ملین اور 471 لاکھ ٹن اشیاء برآمد کی گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں قیمت کے لحاظ سے 12 اعشاریہ 93 فیصد کم رہا جبکہ وزن کے لحاظ سے 17۔76 فیصد زیادہ رہا۔

رپورٹ کے مطابق نئے سال کے پہلے ماہ میں ایک ملین اور 829 لاکھ ٹن اشیاء درآمد کی گئیں جن کی مالیت 3 بلین 87 ملین ڈالر بنتی ہے۔ اسی طرح سے 523 ملین ڈالر کی سیال گیس، 302 ملین ڈالر کی مائع پروپین، 169 ملین ڈالر کی بیوٹین، 167 ملین ڈالر کی میتھانول برآمد کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی سب سے برآمدات چین، عراق، ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کے لئے رہیں۔ چین کو ایک بلین 140 ملین ڈالر، عراق کو 609 ملین ڈالر، ترکیہ کو 550 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات کو 320 ملین ڈالر اور ہندوستان کو 120 ملین ڈالر مالیت کی اشیاء برآمد کی گئیں۔ 

اسکے علاوہ مویشوں کے لئے 223 ملین ڈالر کی مکئی، 152ملین ڈالر کا سویا، 89 ملین ڈالر کا سفید چاول، 71 ملین ڈالر کے موبائل فون، 62 ملین ڈالر کے آٹوموبائل اسپیئر پارٹس درآمد کئے گئے۔

ٹیگس