Sep ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر اقتصاد و خزانہ کی پاکستان کے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ان کے وفد سے ملاقات

تہران میں ایران کے وزیر اقتصاد و خزانہ نے پاکستان کے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ان کے وفد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معیشت اور اقتصادی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر اقتصاد و خزانہ احسان خاندوزی نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر اقتصاد و خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور کمرشل میدانوں میں باہمی تعلقات کے فروغ کےلئے ایران کی آمادگی کا اعلان کیا۔
اس ملاقات میں احسان خاندوزی نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست اور برادر ملک ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ مختلف اقتصادی، فنانشل اور کمرشل میدانوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
سردار ایاز صادق نے بھی کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی میدانوں میں تعلقات کو پہلے سے زیادہ فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کے تعلقات ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہوجائیں گے اور اس حوالے سے ایران کے وزیر اقتصاد کا دورہ اسلام آباد بہت اہم کردار ادا کرے گا۔

ٹیگس