Jan ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
  • پابندیوں کے خاتمے کے لئے ویانا مذاکرات جاری

ایران اور گروپ چار جمع ایک کے مذاکرات کاروں کے درمیان پابندیوں کے خاتمے کے لئے مذاکرات دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔

یہ مذاکرات ایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ کمیشن کی آخری نشست میں طے پانے والے سمجھوتے کی بنیاد پر شروع ہوئے ہیں اور مذاکرات میں شامل رکن ممالک کے نمائندوں نے ظالمانہ اورغیرقانونی پابندیوں کی منسوخی کے موضوع کو ترجیح دینے پر تاکید کی ۔ یہ اجلاس جو گذشتہ دنوں دوفریقی اور چند فریقی شکل میں جاری رہے ہیں ان میں ساری توجہ پابندیوں کی منسوخی کے فیکٹ چک میکنیزم کے اصولوں نیز امریکہ کے غیرقانونی اقدامات کی عدم تکرار پرمرکوز رہی ہے۔

ویانا مذاکرات ایسے میں جاری ہیں کہ تقریبا تمام مذاکراتی وفود کے درمیان اس بات پر اتقاق پایا جاتا ہے کہ حتمی سمجھوتے کے حصول کے سلسلے میں پیشرفت ہوئی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ ویانا سمجھوتے کے حصول کی صورت میں دوہزار پندرہ میں ہونے والے سمجھوتے کی خلاف ورزی کرنے والے فریق کو پہلے پابندیوں کو اٹھانا پڑے گا اور پھراس کی صداقت کو پرکھا جائے گا اوراس کے بعد ایٹمی سمجھوتے کے تناظر میں اسلامی جمہوریہ ایران اپنے وعدوں پر عمل کرے گا۔

واضح رہے کہ پابندیوں کی منسوخی کے لئے آٹھویں دور کے ویانا مذاکرات پیر سے شروع ہوئے ہیں۔

ٹیگس